قصہ مختصر کہ ہمارے مترجمین اعلی درجہ کی تکنیکی قابلیت کے حامل ہیں۔ ہم کسی بھی مترجم کو کام دینے سے پہلے اس بات کی یقنین دہانی خود ذاتی طور پر کرتے ہیں کیونکہ ٹیکنیکل، میڈیکل، ٹیلی کمیونیکیشنز اور آئی ٹی کے متن کا ترجمہ کرنے کے لیے مترجم کے پاس ہمیشہ ان شعبہ جات کے بارے میں مخصوص علم و تجربہ ہونا ضروری ہے۔ سافٹ ویئر کو لوکالائیز کرنے والے مترجمین کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ وہ قابل ترجمہ متن اور پروگرامنگ کوڈز میں فرق کرنے کے قابل ہوں۔ دوسری اقسام مثلا اشتہاری و تعلقات عامہ سے متعلق متن کا ترجمہ کرنے والے مترجمین کو متن کے انداز اور مصنف کے مارکیٹنگ کے مقاصد سے بھی بخوبی آگاہی ہونی چاہیے۔
Main navigation
زبان (زبانوں) میں ہم خصوصی مہارت رکھتے ہیں
ترجمہ کی خدمات
- منصوبہ بندی
ترجمہ کے ہر کام کا آغاز آپ سے بات چیت کے بعد ہوتا ہے۔ آپ کا رابطہ کار شخص آپ کو ترجمہ کی حقیقی ضروریات اور آپ کے مقصد کے بہترین حصول کے سلسلے میں آپ کو مشاورت فراہم کرے گا۔
- ترجمہ کو دوبارہ قابل استعمال بنانا
ہم صرف نئے اور ترمیم شدہ متن کا ترجمہ کرتے ہیں۔ پہلے سے ترجمہ شدہ متن ہمیشہ ہماری پاس محفوظ رہتا ہے، جس تک ہم ضمنی مواد کا ترجمہ کرتے وقت کسی بھی وقت رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام مترجمین بیک وقت ایک ہی ڈیٹابیس استعمال کرتے ہیں اور ہمہ وقت اس کی تجدید کرتے رہتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم آپ کے تمام پروجیکٹس میں ایک ہی طرح کا مواد استعمال ہونے کی ضمانت فراہم کر سکتے ہیں۔
- کئی زبانوں میں ہونے والے پروجیکٹ کا انتظام و انصرام
ترجمہ کے تمام مراحل کا انتظام آپ کا پروجیکٹ منیجر کرتا/کرتی ہے۔ رابطےسے لے کر آپ کی مطلوبہ زبانوں کے ترجمہ کی تاریخ تکمیل، ترجمہ کے لیے درکار مواد کی تیاری اور ٹرانسلیٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل کے درمیان ایک رابطہ کار کی حیثیت سے کام کرتا/کرتی ہے۔ ہمارا کام اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک کہ آپ مکمل طور پر مطمئن نہ ہو جائیں۔
- لوکلائزیشن
سافٹ ویئر لوکلائزیشن کے کام کی تکمیل پر صارف کو یوزر انٹرفیس ایسے کھائی دیتا ہے جیسا کہ اسے بنایا ہی مقامی مارکیٹ کے لیے گیا ہو۔ متن کا ترجمہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہم ہمیشہ مقامی مارکیٹ کی ثقافتی و تکنیکی خصوصیات کو بھی مدنظر رکھتے ہیں مثلا پیمائش کی اکائیاں، گنتی اور پتہ لکھنے کا طریقہ کار اور اس کے علاوہ مقامی قوائد و ضوابط اور اس علاقے کی مخصوص خصوصیات پر بھی ہماری کڑی نظر رہتی ہے۔
- ترجمہ
ہم اپنے ٹینکیکل مترجمین کے اپنے عالمی نیٹ ورک کے نہایت مشکور ہیں جو کہ اپنی مقامی زبان میں ہمارے لیے کام کرتے ہیں اور انہی کی مدد سے ہم آپ کے متن کو تمام بڑی زبانوں میں ترجمہ کر سکتے ہیں۔ ہم میڈیسن، ٹیلی کمیونیکیشنز اور کنزیومر الیکٹرانکس کے شعبہ جات کا ترجمہ کرتے ہیں۔ ہمارا مخصوص شعبہ سافٹ ویئر لوکلائزیشن کا ہے۔
ہم ہر ترجمہ چیک کرتے ہیں تاکہ اس بات کی تسلی ہو جائے کہ ترجمہ میں استعمال شدہ زبان و دیگر اجزاء درست اور قابل فہم ہیں۔ انسٹال شدہ لوکالائیزڈ سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے ہمارے تکنیکی جائزے میں افادیت، طریقہ کار اور قابل استعمال ہونے کی جانچ پڑتال کرنا شامل ہوتا ہے ۔ اس سارے عمل کی مدد سے ہم اس بات کی تسلی کرتے ہیں کہ دستاویز مفید و معاون ہیں اور یہ کہ سافٹ ویئر مقامی مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔
- اصطلاحات کو سنبھالنا
محتاط انداز سے تلاش کردہ اصطلاحات ہر ٹیکنیکل پروجیکٹ کی بنیاد ہوتی ہیں۔ ہم اصطلاحات کو پروجیکٹ سے متعلق لغات اور ڈیٹابیس میں قائم و دائم رکھتے ہیں۔ بوقت ضرورت ہم انہیں استعمال کر سکتے ہیں، ان میں اضافہ و تجدید کر سکتے ہیں اور یہ کہ انہیں اپنے اصطلاحات کے ریکارڈ کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ اس تمام کوشش کا ایک مثبت اثر یہ ہوتا ہے کہ - آپ کے تمام پروجیکٹس میں ہمارے تمام مترجمین ایک ہی جیسی اصطلاحات استمال کرتے ہیں۔