Skip to main content
  • Technik
  • Technik

درست ٹیکنالوجی کامیابی کی کنجی ہے

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ہمارے پاس مطلوبہ تکنیکی لغت موجود  ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہم تکنیکی  پس منظر بڑی دلچسپی سے سمجھتے ہیں۔ جب ہم آپ کی دستاویزات اور امدی مواد ترجمہ کرتے ہیں تو، یہ قابلیت ہماری تکنیکی بنیاد کے طور پر ہمارے کام آتی ہے۔

ہمارے اعلی سافٹ ویئر اور لوکلائزیشن ٹولز اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ آپ کے پروجیکٹ کے تمام اجزاء ہم آہنگ ہیں۔

کیا آپ جاننا پسند کریں گے کہ یہ ٹیکنالوجی آپ کے لیے کیسے مفید ہو سکتی ہے؟ بس ہم سے پوچھیں!

ٹیکنیکل اور ترجمہ سے متعلق خدمات

ترجمہ کی میموریز

ہم آپ کی خواہش کے عین مطابق ترجمہ کے لیے میموریز استعمال کرتے، مثلا SDL Trados۔ سسٹم کا ڈیٹابیس فنکشن اصلی ٹیکسٹ کو اس کے ترجمہ کے ساتھ محفوظ بنا لیتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نئے اصلی ٹیکسٹ کا موازنہ فوری طور پر سسٹم میں موجود ترجمے سے کر لیتے ہیں۔ ہمارا سسٹم انٹرنیٹ پر موجود ایک سرور کے ذریعے چلتا ہے جس سے بیک وقت کئی ٹرانسلیٹرز مستفید ہوتے رہتے ہیں – دفترکے اندر یا باہر– تاکہ وہ بیک وقت فائلوں پر کام کر سکیں، پہلے سے موجود ترجمہ کو استعمال میں لا سکیں اور میموری میں نئے ترجمے کا اضافہ کر سکیں۔

سافٹ ویئر لوکلائزیشن

انڈسٹری کے معیارات پر پورا اترنے والے ایک ٹول کا نام ہے SDL Passolo جس میں ترجمہ کی صلاحیت کے علاوہ، ترجمہ میں استعمال ہونے والی میموریز کے لیے سازگار ماحول اور ایک بنا بنایا ٹیسٹ فنکشن بھی موجود ہے۔ پیسولو جملہ اقسام کے فائل فارمیٹس کے لیے معاون ہے اور لوکلائزیشن کے عمل کو سادہ اور مستعد بنا دیتا ہے۔ ٹول منتخب کرنے کے حوالے سے ہم آپ کی گزارش کو بخوشی قبول کرتے ہیں۔

سافٹ ویئر کے سائز میں تبدیلی کرنا

ترجمہ شدہ متن کم و بیش ہی اصلی فائل کے متن کے برابر ہوتا ہے۔ ہم اجزاء کے سائز کو ایڈجسٹ کر لیتے ہیں تاکہ اس بات کا اطمینان ہو جائے کہ لوکالائزڈ سافٹ ویئر کے اندر پورا متن نظر آئے۔

سافٹ ویئر ٹیسٹ کرنا ور آن لائن ہیلپ ترتیب دینا

ترجمے کا عمل مکمل ہو جانے کے بعد، ہم یہ اطمینان کرنے کے لیے کہ اس میں استعمال شدہ زبان درست ہے اور یہ کہ سافٹ ویئر پڑھا جا سکتا ہے، ہم اس کو ٹیسٹ کرتے ہیں – اور یہ کہ یہ بھرپور طریقہ سے کام بھی کرتا ہے۔ ہم ایک آن لائن ہیلپ مرتب کرتے ہیں اور اس کے اجزاء و کارکردگی ٹیسٹ کرتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ ہیلپ اس وقت صحیح معنوں میں مفید ثابت ہوتی ہے جب وہ سافٹ ویئر کے خدوخال کی وضاحت کرنے کے قابل ہو۔

ڈیسک ٹاپ پبلشنگ

ہم ترجمہ شدہ دستاویز کو بخوشی اصلی فائل کے فارمیٹ کے مطابق بنا کر آپ کے حوالے کر سکتے ہیں۔ ہم، طلب کرنے پر، آپ کی دستاویز کو بطور پورٹ ایبل دستاویز بھی فراہم کر سکتے ہیں۔

گرافک کا کام اور اسکرین شاٹس

ہم گرافک اور اشکال کے اندر موجود اجزاء کا ترجمہ کرتے ہیں اور اسے ترجمہ شدہ زبان کے متن کی گنجائش کے مطابق ڈھال دیتے ہیں۔ اگر دستاویز کے اندر اپلیکیشن کے اسکرین شاٹس موجود ہوں تو، ہم جدید ترین زیر استعمال سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے ترجمہ شدہ زبان کے لوکالائیزڈ ورژنز بناتے ہیں۔

ویڈیو اور آڈیو کی ترتیبات

ہم ویڈیو اور آڈیو کی ترتیبات کے متن کا ترجمہ بھی کرتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کام کے اندر ہم بول چال میں آنے والے الفاظ کی تخصیص کو بھی مدنظر رکھتے ہیں۔ اگر آپ کو ویڈیو یا آڈیو پروڈکشن کے سلسلے میں کسی پارٹنر کی ضرورت ہو تو ہمیں آپ کی مدد کر کے خوشی محسوس ہو گی۔