تکنیکی ترجمے، مختلف السانی پروجیکٹس کی انتظام و انصرام اور سافٹ ویئر لوکلائزیشن کی مہارت میں اب تک ہمارا ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے۔
ہم لوکلائزیشن کے کام میں مہارت رکھتے ہیں - جو کہ سافٹ ویئر اور دستاویزات کو کسی بھی مقامی مارکیٹ کی مخصوص ثقافت، زبان اور تکنیکی قوائد کے مطابق ڈھالنے کا نام ہے۔ ہم ترجمے کے عمل کے حوالے سے خدمات بھی فراہم کرتے ہیں مثلا کانٹنٹ منجمنٹ، لوکالائیزڈ ریفرنس اپلیکشنز کا استعمال کرتے ہوئے جانچ پڑتال کا کام، ٹرم بیس کی تخلیق اور بعد میں اس کو قائم و دائم رکھنا، ڈی ٹی پی اور گرافکس کے کام۔
علاوہ ازیں، ہماری خدمات کو ہمارے کسٹمرز کی ضروریات کے مطابق بھی ڈھالا جا سکتا ہے۔ ہماری خدمات ضرورت کے مطابق ڈھل جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور انتہائی مؤثر پیمائشی اکائیوں پر مشتمل ہیں – جو بوقت ضرورت پروجیکٹس کے پیشہ وارانہ بنیادوں پر انتظام و انصرام سے ہم آہنگ بنائی جا سکتی ہیں۔