یہی ہے ہماری خدمات کے مؤثر ہونے اور اعلی ترین معیارات برقرار رکھنے کا نسخہ۔ ہم آپ سے مل کر یہ بات پیشگی طے کر لیتے ہیں کہ کس چیز کا، کب اور کیسے ترجمہ کرنے کی ضرورت ہے۔ کام دینے سے لے کر اس کی بروقت تکمیل تک آپ ایک ماہر رابطہ کار اور مترجمین کی ایک مصدقہ ٹیم سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ بعد کے پروجیکٹس کے لیے بھی بالکل اسی طریقہ کار کے مطابق عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ شروع دن سے آخر تک ماہرین کی وہی ٹیم آپ کے پروجیکٹ پر کام کرتی ہے۔ اس طریقہ کار کی وجہ سے اس بات کی یقین دہانی ممکن ہو جاتی ہے کہ آپ کے پروجیکٹ کے خدوخال اور مخصوص ضروریات کیا ہیں۔ جس کے نتیجے میں آپ کے پروجیکٹ سے مانوس ہونے اور باہم رابطوں کے لیے درکاروقت میں کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وقت بھی بچتا ہے اور پیسہ بھی۔
ہم ہمیشہ اعلی پائے کے سافٹ اور ہارڈ ویئر استعمال کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کی فائلوں پر کام کرتے وقت ہم آسانی سے آپ کے فراہم کردہ عمومی استعمال کے جملہ سافٹ ویئر پلیٹ فارمز کے اصلی فارمیٹ کو برقرار رکھنے کے قابل ہوتے ہیں۔
پروجیکٹ دینا ہے؟ براہ کرم ہمیں فون کریں یا ای میل بھیجیں!